
فرانس میں بچیوں میں جسم فروشی کا بڑھتا رحجان: حکومت کی جانب سے آگاہی و اصلاحی مہم کا آغاز
فرانس میں کم عمر لڑکیوں/بچیوں میں جسم فروشی کے بڑھتے رحجان کو روکنے کے لیے حکومت نے نئی مہم شروع کی ہے۔
ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیکولر یورپی ملک کے دارالحکومت میں کم از کم 10 ہزار بچیاں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہیں۔ حکومت نے میڈیا مہم اور اصلاحی منصوبے کے لیے 1 کروڑ 40 لاکھ یورو کی رقم مختص کی ہے، جس میں کم عمر لڑکیوں اور انکی دلالی کرنے والوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی کہ ان کے اس کام سے بچیوں پر انفرادی اور سماجی سطح پر کیا نقصانات ہوتے ہیں۔
مہم کا انتظام وزارت برائے قومی ہم آہنگی اور شعبہ صحت کو دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اعلیٰ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ مسئلے کی سنگین صورتحال کے باعث اب اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مہم کے تحت دھندے میں ملوث بچیوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے گا اور انکی دلالی کرنے والے افراد کو بھی معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔
تحقیقات...