
مہاجرین کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر یورپی اتحاد کو ہجرت کے نئے قوانین لانے تک سرحدیں بند کر دینی چاہیے: ممکنہ صدارتی امیدوار فرانس
یورپی یونین کے اعلیٰ بریگزٹ مذاکرات کار اور ممکنہ فرانسیسی صدارتی امیدوار مشیل بارنیئر نے اتحادی ممالک پر شینگن معاہدے کے ازسرنو جائزے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحدوں کو مستحکم کرنے اور معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے خطے میں پانچ سال تک ہجرت پر روک لگانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہجرت کو معطل کرنے کے لیے ہمیں تین یا پانچ سال کا وقت درکار ہو گا" انہوں نے اتحاد پر زور دیا کہ وہ اپنی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنائیں اور ہجرت سے متعلق قوانین پر نظرثانی کرے۔
بارنیئر نے استدلال کیا ہے کہ موجودہ حالات میں، مغربی نظام ہجرت مؤثرانداز میں کام نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور ہجرت کے بہاؤ میں گھس آنے والوں اور دہشت گرد نیٹ ورکوں کے مابین روابط موجود ہیں۔
یورپی یونین نے حالیہ برسوں میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے جنگ سے بچ کر کش...