
فرانس: ویکسین کی پابندی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری، طبی عملے اور شعبہ ہنگامی حالات کی تنظیموں نے باقائدہ مظاہروں کا اعلان کر دیا
فرانس میں شعبہ طب، دیکھ بھال اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے عملے نے کورونا ویکسین کی پابندی کے خلاف الگ اور باقائدہ مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ متذکرہ شعبہ جات کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندی بنیادی آئینی حق کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ صرف شعبہ طب کی ایک تنظیم کے ارکان کی تعداد 8000 سے زائد ہے، اور ابھی تنظیموں نے مظاہروں کا آغاز کیا ہے، سماجی ماہرین کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں ان میں شدت آسکتی ہے اور عملہ حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے عارضی اور علامتی کام چھوڑنے کی طرف بھی جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/L_Infirmier0ff/status/1421484316941590534?s=20
ایمینیون میخرون نے تمام شہریوں پر ویکسین لگانے کی پابندی عائد کی ہے اور مختلف شعبہ جات مثلاً فوج اور طبی عملے کے لیے 15 ستمبر تک کی میعاد بھی رکھی ہے۔ 8 آگست تک ویکسن نہ لگوانے والوں کو سینما جانے، ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے اور...