جنوبی ایشیا: فضائی آلودگی سگریٹ، شراب نوشی اور دیگر منشیات کی نسبت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہی، پاک و ہند میں 40 کروڑ افراد کی صحت اور عمر میں 10 سال تک کمی کا امکان، آگاہی اور فوری اقدامات کی تجویز
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی میں کمی نہ کی گئی تو اس کا براہ راست اثر لوگوں کی صحت اور عمر پر پڑے گا۔ تحقیق کے مطابق صرف ہندوستان میں کم از کم 40 کروڑ افراد کی عمر میں 9 سال تک کی کمی ہو سکتی ہے۔
تحقیق کی تفصیل کے مطابق ہندوستان کا شمالی علاقہ خصوصاً دریائے گنگا کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی صحت بری طرح سے متاثر ہونے کا امکان ہے، ان علاقوں میں دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار اور جھاڑ کھنڈ نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی کل آبادی کا 40 فیصد ان ہی علاقوں میں آباد ہے اور ان علاقوں کی فضائی آلودگی میں دنیا میں کسی بھی دوسرے خطے سے زیادہ تیزی اور بری طرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی جامعہ شکاگو کے تحقیقی ادارہ برائے توانائی پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے حساسیت کو اجاگر کیا ہے۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہلی سے ک...