فلپینی صدر دوتارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکہ کو دھمکی: چین کے گن گانے لگے
فلپینی صدر رودریگو دوتارت نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فلپائن میں کسی قسم کی جوہری اسلحے کی تنصیب سے باز رہے ورنہ فلپائن ملک سے تمام امریکی فوجی نکال دے گا، فپلینی صدر کی جانب سے اہم بیان صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
اگرچہ حالیہ دنوں میں اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم معاملے کو مشرق بعید خصوصاً بحیرہ جنوبی چین میں جاری امریکہ چین کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
صدر دوتارت کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تاہم اگر امریکہ نے فلپائن میں جوہری ہتھیار لانے کی کوشش کی تو وہ فوراً امریکہ کے ساتھ ہر طرح کے عسکری تعاون کو روک دیں گے۔
واضح رہے کہ چین نے چند روز قبل ہی فلپائن کو کورونا سے بچاؤ کی 6 لاکھ ویکسین مفت فراہم کی ہیں، ویکسین کی دستیابی کی تقریب سے خطاب میں فلپینی صدر کا کہنا تھ...