
فیس بک نے انسٹاگرام کے ذریعے بھی نجی معلومات کی چوری شروع کر دی، معاملہ عدالت میں چلا گیا
سماجی میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے خلاف نجی معلومات تک بلااجازت رسائی کی مبینہ کوشش کا ایک اور الزام سامنے آیا ہے اور امریکی شہری نے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی کو عدالت میں بھی گھسیٹ لیا ہے۔
شہری کا الزام ہے کہ فیس بک خفیہ طریقے سے آئی فون کا کیمرہ استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر کی گیلری کی معلومات حاصل کرتا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ بسا اوقات جب وہ انسٹا گرام استعمال کرتے ہوئےنئی تصویر یا ویڈیو کھاتے پر چڑھانے کے لیے گیلری میں جاتا ہےتو فیس ٹائم ایپلیکیشن متحرک ہونے کا نشان آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فیس بک اسکی تصاویر اور ویڈیو کی گیلری میں کیمرے سے رسائی کیے ہوئے ہے اور نجی معلومات کو چُرا رہا ہے۔
فیس بک نے الزام کی تردید کی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کوئی بگ ہے، جو غلط نشان کو ظاہر کرتا ہے۔ فیس بک نجی معلومات کو نہیں چرا رہا۔
تاہم شہری فیس بک کے جواب سے...