
فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان
فیس بک نے آزادی رائے پر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات پر مزید روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ اب ان تمام پیغامات کو تلف کر دے گی جن میں وباء کو غیرطبی یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے عالمی سطح پر ویکسین کے حق میں بڑی مہم چلانے کا آغاز بھی کیا ہے۔
معاشرتی تحفظ کی پالیسی کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت فیس بک ایسے تمام پیغامات کو متا دے گا جن میں کووڈ-19 کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ ہو یا اسے سازش قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ادویات ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے غیر مؤثر ہونے یا ویکسین کے ذریعے دیگر سازشی مقاصد حاصل کرنے کے پیغامات کو بھی ویب سائٹ تلف کر دے گی۔
سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے انتہائی جارحانہ پالیسی اپنانے پر بہت سے حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
...