
فیس بک کا سماجی میڈیا سے متعلق ترک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا فیصلہ: عالمی نشریاتی ادارہ
عالمی میڈیا کے مطابق فیس بک نے ترکی کے ڈیجیٹل میڈیا قوانین کی پاسداری سے انکار کر دیا ہے۔ چند ماہ قبل متعارف کروائے گئے قوانین پر پچھلے ہفتے سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا۔
قوانین کے تحت تمام سماجی ابلاغی ویب سائیٹوں کو ترکی میں اپنا ڈیٹا سرور رکھنا ہو ں گے، اور مقامی قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تاہم مختلف عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق فیس بک نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قوانین کے تحت ترکی پاسداری نہ کرنے پرعالمی کمپنیوں کو جرمانہ کر سکتا ہے، ان پر پابندی لگا سکتا ہے یا انٹرنیٹ کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر ان کے استعمال کو سست کر سکتا ہے۔ جبکہ مقامی اشتہارات پر پابندی لگانے کا حق بھی ترک حکومت کے پاس موجود ہے۔
مقامی ابلاغی ماہرین کے مطابق ترکی میں فیس بک کے یومیہ دس لاکھ صارفین ہیں، حکومت کے ساتھ چپکلش کی صورت میں فیس بک کو بڑا کاروباری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
خبر پر فیس بک...