بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک دیے
دنیا کی تقریباً 100 بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب فیس بک بھی ٹویٹر کی طرح مغربی خصوصی امریکی لبرل طبقے کا مکمل حمایتی اور انکے مفادات کا پاسدار بن کر رہے گیا۔
نظریاتی آزادی، آزادی اظہار، آزاد مارکیٹ اور سیاسی دباؤ کے بغیر کاروبار کے لبرل افکار ایک بار پھر ڈھگوسلہ ثابت ہوئے ہیں اور یونی لیور، کوکاکولا، بن اینڈ جیڑی اور لپٹن چائے سمیت دنیا کی تقریباً سو بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے مارک زکر برگ کو ٹویٹر کی طرح لبرل طبقے سے متضاد مواد کی متعصب نشاندہی اور انتباہی پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی کو اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے قبل شدید دباؤ کے باوجود فیس بک نے ایسے کسی اقدام کی تردید کی تھی اور اسے صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کی پالیسی سے متضاد قرار دیا تھا۔
تاہم دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں کے فیس بک کے خلاف گٹھ جوڑ سے کمپنی کو اشتہا...