
فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر
معروف امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے ایک سنسنی خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک جانبداری کا رویہ اپناتے ہوئے ہندوستانی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے خلاف شکایات کے باوجود معروف ویب سائٹ کی انتظامیہ ہندوستان کےمخصوص سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرتی ہے تاکہ کمپنی کے کاروباری منافع کو یقینی بنایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی میں رکاوٹ ہندوستان میں فیس بک کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز انکھی داس ڈالتی ہے، جو بی جے پی یعنی مودی کی جماعت سے وابستگی رکھتی ہے۔ رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکھی داس حکمران جماعت نے کمپنی کے تعلقات اچھے رکھنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دی۔ ٹی راجا سنگھ ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کا ر...