قاسیم سلیمانی کا قتل: وہ مشورے جن پر ٹرمپ نے عمل نہیں کیا
واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر باب ووڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ رپبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے امریکی صدر کو اس فیصلے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا نتیجہ 'ایک مکمل جنگ' کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
کوئی دوسرا صحافی تحقیقی صحافت کرنے والے امریکی صحافی باب وڈورڈ کی طرح دنیا کی سانس نہیں روک سکتا۔ جب کہ ہر کوئی 'ریج'کے عنوان سے ان کی نئی کتاب کے منظرعام پر آنے کے انتظار میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے بارے میں اس کتاب کے کچھ حصے انٹرنیٹ پر پہلے ہی شائع کردیے گئے ہیں۔
باب وڈورڈ 1972 میں 29 سال کے تھے اور وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ منسلک تھے۔ ان کے ایک کام نے انہیں عالمی شہرت اور اہمیت دی۔ وہ واٹرگیٹ سکینڈل کو منظرعام پر لائے جس پر بالآخر امریکی صدر رچرڈنکسن کو استعفیٰ دینا پڑا۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار وائٹ ہاؤس کے سربراہ مستعفی ہوئے، ایسا اس کے بعد ...