قندھار ہوائی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے، رن وے تباہ، پروازیں منسوخ: حملے اڈے سے مجاہدین پر فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے، ترجمان طالبان، امارات اسلامیہ قندھار کو عارضی دارالحکومت بنانا چاہتی ہے، رکن پارلیمنٹ قندھار کا دعویٰ
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان نے قندھار ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کیے ہیں جس کے باعث تمام پروازیں منسوخ ہو گئیں اور شہر ایک بار پھر مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق احمد شاہ بابا ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے جن میں سے دو رن وے پر گرے اور اسے کافی نقصان پہنچا، انتظامیہ کے مطابق رن وے کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔
امارات اسلامیہ افغانستان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ہوائی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈے کو نشانہ بنانے کی وجہ وہاں سے مجاہدین پر ہوائی حملے ہے۔
قندھار سے رکن پارلیمنٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کا دوسرا بڑا شہر تقریباً امارات اسلامیہ کے قبضے میں جا چکا ہے، اور ایسا ہوا تو ارد گرد کے 5 دیگر صوبے بھی فوری طالبان کے قبضے میں چلے جائیں گے۔ گل احمد کریم نے مزید ...