امریکہ میں رواں برس کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بھی بڑھ گئی: لبرل امریکی میڈیا کی خاموشی پر شہری نالاں، ریپبلک کا متعصب میڈیا مہم پر سوال
امریکہ میں رواں برس کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 2020 سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی جامعہ جانز ہاپکنز کے جمع کیے اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ چکی ہے، جبکہ 2020 میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 52 ہزار افراد کی موت ہوئی تھی۔
اعدادوشمار کے سامنے آنے پر خصوصی طور پر ریپبلک جماعت کے رہنماؤں اور حامیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، انکا کہنا ہے کہ میڈیا کا وہ سارا طوفان کہاں گیا جو اموات کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہراتا تھا اور اب 4 ماہ قبل ہی اموات بڑھ جانے کے باوجود بالکل خاموشی طاری ہے۔
سماجی میڈیا پر شہری اپنے ردعمل میں کہہ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ کو لبرل امریکی میڈیا نے دہشت گرد کے طور پر دکھایا، ا وقت کورونا سے اموات کو امریکہ کا دوسرا 9/11 قرار دیا، بلکہ ایک وباء سے اموات کا موازنہ ویتنام جنگ سے کر کے ایک منتخب صدر سےاستعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
د...