لندن میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ: ناظم اعلیٰ صادق خان نے تیسرے درجے کی پابندیوں کی تنبیہ جاری کر دی
لندن میں کورونا مریضوں کے اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے سختی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ نوے لاکھ آبادی والے شہر میں یومیہ اوسطاً ڈھائی ہزار افراد متاثر ہو رہے ہیں۔
صورتحال پر لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان نے عوام سے کورونا سے متعلق قوانین کی پابندی کی درخواست کی ہے۔ صادق خان نے لندن کے 90 لاکھ افراد سے خصوصی ٹویٹ میں کہا ہے کہ سردیاں ابھی جاری ہیں، ہم میں سے کوئی نہیں چاہے گا کہ کرسمس کے دوران تیسرے درجے کی تالہ بندی کی سختیوں کا سامنا کرے، براہ کرم قوانین کا پاس رکھیں، ہماری صحت کا انحصارانہی اصولوں پر ہے۔
https://twitter.com/SadiqKhan/status/1336620584990629889?s=20
کرسمس کے باعث تالہ بندی میں معمولی نرمی کی گئی ہے لیکن متاثریں میں اچانک اضافے کے باعث اس میں دوبارہ سختی کی جا سکتی ہے۔
دوسری طرف ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز ہو گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2020 کے اختتام تک ...