
لندن پولیس افسر کے ہاتھوں جوان خاتون کا مبینہ اغواء اور قتل: ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پرتشدد مظاہرے شروع
لندن میں 33 سالہ خاتون سارہ ایورریڈ کے اغواء اور قتل پر ملک بھرمیں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مبینہ ملزم لندن پولیس کا افسر ہے جسے محکمے نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کو سارہ کی لاش کے ٹکرے قریبی جنگل سے مل گئے ہیں۔
خبر کے شائع ہوتے ہی ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، تاہم پولیس کورونا تالہ بندی کے باعث مظاہرین کو زدوکوب کر رہی ہے۔
https://twitter.com/VinnyMcAv/status/1370830431533342729?s=20
https://twitter.com/RitaPanahi/status/1370843223715803137?s=20
معاملے پر خواتین تنظیموں کی جانب سے بڑے مظاہروں کا انتظام کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیا سے گفتگو میں خواتین خود کو ملک میں غیرمحفوظ قرار دے رہی ہیں۔ دوسری طرف سماجی حلقے پولیس تشدد پر سخت غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/georgegalloway/status/1370851563233808385?s=20
https://twitter.com/miss...