اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے: امریکی وزیردفاع
امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ امریکہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑڑے گا اور انکے تحفظ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ایران کو حاصل ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی اور بڑھتے استعمال پر امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس خطے میں سے امریکی افواج اور اتحادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، امریکہ اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔
امریکی اعلیٰ عہدے دار کا بیان خلیجی ممالک کی جانب سے بڑھتے تحفظات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں خطے سے امریکی فوج اور دفاعی نظام کو ہٹانے کے امریکی اقدامات پر اتحادیوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں ایرانی سرگرمیاں امریکی افواج کے تحفظ اور داعش کے خلاف لڑائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ایران کو حاصل ڈرون ٹیکنالوجی مستحکم مستقبل اور عوامی طیاروں...