مائیکروسافٹ نے صحافیوں کو ملازمت سے نکال دیا
معروف امریکی سافٹ ویئر کمپنی، مائیکرو سافٹ نے اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ خودکار نظام کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منصوبے کے تحت 30 جون سے خبروں کا انتخاب اور اشاعت کا کام مصنوعی ذہانت والا خودکار نظام کرے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائیٹوں کے مطابق مائیکرو سافٹ کا خبروں کا یہ خود کار نظام ایک اہم تجربہ ہو گا جو مستقبل میں شعبہ صحافت میں ممکنہ تبدیلیوں کو سمجھنے میں مددگار ہو گا۔ ٹیکنالوجی کمپنیاں اس کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی کہ انہیں کن جگہوں پر مزید کام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ان افواہوں کی سرے سے تردید کی ہے کہ اس فیصلے کی وجہ کورونا کی وبائی بیماری ہے۔ ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح اپنی ویب سائٹ کے مواد کے لیے خبر رساں اداروں کو پیسے دیتی ہے لیکن کون سی خبریں کہاں اور کس طرح پیش کی جائيں گی، اس کے ...