امریکی اور اسرائیلی محکمہ مالیات میں اہم سائبر سکیورٹی معاہدہ: عالمی ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق
امریکہ اور فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کے مابین سائبر سکیورٹی کا نیا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت عالمی مالیاتی نظام پر کنٹرول کو مزید سخت اور مظبوط کیا جائے گا۔ امریکی وزارت مالیات نے اسرائیلی شعبہ مالیات کے ساتھ اہم اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مل کر عالمی مالیاتی نظام کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے پر کام کریں گے۔
امریکی محکمہ مالیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے لیے خصوصی مشترکہ عملہ بھرتی کیا جائے گا جو ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے اور شعبے میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے متعلق نہ صرف انتظامیہ کو آگاہ رکھے گا بلکہ امریکی اور عالمی مالیاتی نظام کے تحفظ پر بھی کام کرے گا۔
امریکی وزارت کے ایک اہم عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے رینسم ویئر سے بہت نقصان اٹھایا ہے، یہ اتحاد ناگزیر تھا، اس سے امریکی معیشت اور قومی سلامتی...