متحدہ عرب امارات: شراب، زناء اور غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں
متحدہ عرب امارات نے اسلامی قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے شراب نوشی اور مرد و خواتین کے شادی کے بغیر ساتھ رہنے کے قوانین ختم کر دیے ہیں، جبکہ غیرت کے نام پر قتل میں نرم سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے قتل کے برابر جرم کے طور پر دیکھنے اور سزا دینے کے قانون کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اماراتی حکومت نے نئے قوانین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا مقصد متحدہ امارات کی برداشت کی پالیسی کو آگے بڑھانا ہے اور اس سے ریاست کو سماجی و معاشی ترقی بھی ملے گی۔
نئے قانون کے تحت غیرت کے نام پر قتل میں قاتل کو کم سزا کے قانون کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب اسے قتل کے برابرسزا دی جائے گی۔
شراب اور زناء کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کو شراب رکھنے، بیچنے اور پینے کی اجازت ہو گی، جبکہ مرد و خواتین شادی کے بغیر بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق بظاہر اقدام...