
مسجد اقصیٰ پہ صیہونی مسلح جتھوں کا حملہ: دفاع میں بچوں سمیت 350 سے زائد فلسطینی زخمی، کورونا وباء کے دوران حساس سیاسی مسئلہ ابھرنے پر دنیا بھر سے تشویش کا اظہار
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رمضان کی باسعادت گھڑیوں میں ایک بار پھر صیہونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس میں اب تک 14 بچوں اور نوعمر سمیت 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی افراد میں سے 16 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جھڑپوں میں دو درجن صیہونی مسلح جتھوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
https://twitter.com/adham922/status/1391629850998411265?s=20
واضح رہے کہ حالیہ جھڑپیں قابض صیہونی انتظامیہ کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں عرب مسلمانوں سے گھر خالی کروانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش میں شروع ہوئی ہیں۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں گزشتہ جمعہ سے صیہونی مسلح جتھے، شدت پسند صیہونی تنظیموں کے ارکان کے ساتھ مل کر نہتے فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہیں اور انہیں علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
...