مصنوعی ذہانت کے ماہرین پسندیدہ چہرے کی تلاش کا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب
مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ہر شخص کے انفرادی سطح پر دلپسند چہروں کی تلاش میں مدد کے لیے نیا الگورتھم تیار کر لیا ہے۔ اب صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق جاذب چہروں کو باآسانی انٹرنیٹ پر تلاش کر سکیں گے۔
ماہرین نفسیات اور کمپیوٹر سائنس کے ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے تیار ہونے والا الگورتھم فن لینڈ کی ایک جامعہ نے تیار کیا ہے۔ اس کے لیے الیکٹروانسِفلوگرافی کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں صارف کے لوگوں کے چہروں کو دیکھتے ہوئے دماغی ردعمل سے متعلق معلومات جمع کی جاتی ہیں، اور پھر ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی ملتی جلتی شباہت والے چہروں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے۔
الگورتھم پر کام کرنے والے محققین نے 30 رضاکاروں پر کام کیا، اور ان کی پسند کے چہروں کو لے کرکامیاب تجربہ کیا ہے۔ تحقیق کے لیے دنیا بھر سے 2 لاکھ سے زائد معروف شخصیات کی تصاویر کا استعمال کیا گیا تھا۔
تجربے کے ایک حصے میں غیر ...