
مقبوضہ فلسطین: شام سے صیہونی جوہری مرکز پر حملے کی کوشش ناکام، خود کار دفاعی نظام وقت پر چل نہ سکا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، لوگوں میں خوف و ہراس
صیہونی انتظامیہ کے زیر تسلط مقبوضہ فلسطین میں جوہری تحقیق کے مرکز کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رات ابوقریناط نامی گاؤں جو کہ شیمعون پیریز نیگیو جوہری تحقیقاتی مرکز سے صرف 21 کلومیٹر دور ہے میں دھماکے سنے گئے، جس کے فوری بعد علاقہ تنبیہی گھنٹی کی آواز سے گونج اٹھا۔
https://twitter.com/paldf/status/1385009504190861315?s=20
مقامی میڈیا کے مطابق خود کار دفاعی نظام وقت پر متحرک نہ ہو سکا، جس کے باعث میزائل زمین پر آکر گرا۔
https://twitter.com/AAhronheim/status/1385010566197088256?s=20
قابض صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس اے-5 میزائل شام سے داغے گئے، جس کا مبینہ نشانہ شام پر حملہ آور ہوتے جنگی طیارے یا جوہری مرکز تھا، قابض فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں بمباری کی ہے۔
مقامی صحافی کا کہ...