
میزائل حملہ: دفاعی نظام کی ناکامی پر صیہونی انتظامیہ تلملا اٹھی، تحقیقات شروع
مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملے کے بعد قابض صیہونی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، انتظامیہ کو پریشانی لاحق ہے کہ دنیا کا جدید ترین خودکار دفاعی نظام کیسے ناکام ہو گیا اور میزائل کو روک نہ سکا۔
صیہونی میڈیا نے کل دعویٰ کیا تھا کہ رات دیمونہ کے علاقے میں شام سے میزائل حملے کیے گئے، حملے میں ایس اے-5 میزائل استعمال ہوئے جسے فضائی دفاعی نظام بھانپ نہ سکا اور میزائل مختلف مقامات پر گرے۔ صیہونی فوج کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ اس نے دفاعی نظام کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں، قابض انتظامیہ کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ میزائل کا ملک کے انتہائی حساس مقام، یعنی جوہری مرکز کے قریب گرنا ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میزائل کا نشانہ خصوصی طور پر جوہری مرکز تھا، لیکن مرکز ہو بھی سکتا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ اگرچہ حملے کے وقت دفاعی نظام ن...