
مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ کے انتخابات ایک بار پھر غیر واضح نتائج پر ختم، 2 برسوں میں 5ویں انتخابات کی توقع، عوام کا شدید غم وغصے کا اظہار، کیپیٹل ہل کی طرز پر پارلیمنٹ پر حملے کی اطلاعات، کنیسٹ کی سکیورٹی سخت
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی پارلیمنٹ پر حملے کے خوف نے نیندیں حرام کر رکھی ہیں، قابض صیہونی انتظامیہ کو خفیہ اطلاعات ہیں کہ انتخابی نتائج سے ناخوش افراد امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوے کی طرز پر پارلیمنٹ ہر حملہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے چوتھے انتخابات کے باعث اس وقت مقبوضہ علاقے میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، جس میں کورونا وباء نے جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا ہے، اور انتظامیہ بڑھتے عوامی غم و غصے کے باعث سخت پریشان ہے۔
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے نالاں سیاسی گروہ امریکی کیپیٹل ہل کی طرز پر کنیسٹ پر حملہ کر سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ سکیورٹی اور فوج نے تربیتی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے ناخوش صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں امریکہ کی جگ ہنسائی ہ...