
سعودی عرب کی ولی عہد محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کی ملاقات کی خبروں کی تردید
سعودی عرب نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، کا کہا جارہا تھا۔ قابض صہیونی انتظامیہ کے ایک وزیر نے مقامی ریڈیو پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ سعودی شہر نیوم کا سفر کیا اور وہاں ولی عہد سے حوصلہ افزا ملاقات ہوئی۔ وزیر نے ملاقات میں خفیہ ادارے موساد کے موجود ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دعوے کی سعودی حکام کی جانب سے سختی سے تردید کر دی گئی ہے، جس میں وزیر خارجہ فیصل بن فرخان نے کہا ہے کہ انکی نظر سے اسرائیلی انتظامیہ اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کی خبر گزری ہے، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔
اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعلقات کی...