امریکہ کا میکسیکو کے راستے ملک میں داخل ہوتے دو یمنی مبینہ دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
امریکی سرحدی سکیورٹی اہلکاروں نے کولمبیا سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے دو یمنی نژاد مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے البتہ کہا ہے کہ دونوں نوجوان امریکہ کو مطلوب اور دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 33 اور 26 سالہ نوجوانوں پر ہوائی سفر پر بھی پابندی ہے۔ امریکی حکام نے گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو جنوری سے مارچ کے درمیان پکڑا گیا تاہم انکی شناخت اور یمن سے امریکہ پہنچنے کی تحقیقات کی جا رہی تھیں اس لیے پہلے خبر نہ دی گئی۔
لاس اینجلس ٹائمز نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اور اسے اپنی نوعیت کا پہلا واقع لکھا ہے کہ جب دہشت گرد زمینی راستے سے امریکہ میں داخل ہوئے ہوں۔ اخبار کے مطابق تلاشی کے دوران ایک شخص کے جوتوں سے خصوصی جی پی ایس کا...