مصنوعی ذہانت سے لیس جدید خودکار نظام متعارف: آئندہ 10 برسوں میں تیل و گیس کی صنعت سے وابستہ 20٪ افراد ملازمتیں کھو دیں گے
ناروے کی معروف توانائی مشاورتی کمپنی رستاد اینرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ہر 5 میں سے ایک شخص اپنی ملازمت کھو دے گا اور ان کی جگہ ربوٹ کام کریں گے۔
رواں ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعبے میں کم ازکم 20٪ ملازمتیں مثلاً کھدائی، معمول کی دیکھ بھال وغیرہ خودکار نظام کے تحت ہو جائے گی اور ان کے لیے افراد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمل میں کم ازکم 4 لاکھ افراد اپنی ملازمتیں کھو دیں گے، اور اس سے سب سے زیادہ متاثر تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق سعودی، امریکی اور روسی توانائی کی صنعت زیادہ تیزی سے خودکار نظام کی طرف جائنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں کا م کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ایک نادازے کے مطابق امریکہ اور روس میں بالت...