
دوسروں کو نصیحت خود میاں وصیت: ناروے وزیراعظم کورونا تالہ بندی کے دوران سالگرہ مناتی پکڑی گئیں، پولیس نے 360 ہزار جرمانہ کر دیا
ناروے پولیس نے کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو 20 ہزار کرونا جرمانہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم خود اپنے بنائے تالہ بندی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ منا رہی تھیں جس میں اہل خانہ اور دوستوں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے سکیویڈیوین ملک کی وزیراعظم کو ڈائی ہزار ڈالر کے قریب جرمانہ کر دیا۔
پولیس نے جرمانے کی اطلاع باقائدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگرچہ زیادہ تر واقعات میں جرمانہ نہیں کیا جاتا لیکن وزیراعظم کو جرمانہ کر کے ایک مثال بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جرمانے سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا، البتہ ایک معافی نامی ضرور شائع کیا گیا ہے۔
معافی نامے میں وزیراعظم نے لکھ...