Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

دوسروں کو نصیحت خود میاں وصیت: ناروے وزیراعظم کورونا تالہ بندی کے دوران سالگرہ مناتی پکڑی گئیں، پولیس نے 360 ہزار جرمانہ کر دیا

ناروے پولیس نے کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو 20 ہزار کرونا جرمانہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم خود اپنے بنائے تالہ بندی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ منا رہی تھیں جس میں اہل خانہ اور دوستوں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے سکیویڈیوین ملک کی وزیراعظم کو ڈائی ہزار ڈالر کے قریب جرمانہ کر دیا۔

پولیس نے جرمانے کی اطلاع باقائدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگرچہ زیادہ تر واقعات میں جرمانہ نہیں کیا جاتا لیکن وزیراعظم کو جرمانہ کر کے ایک مثال بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جرمانے سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔

وزیراعظم کے دفتر سے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا، البتہ ایک معافی نامی ضرور شائع کیا گیا ہے۔

معافی نامے میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اور انکے اہل خانہ قانون توڑنے کی مرتکب ہوئے، ایسا نہں ہونا چاہیے تھا، ہمیں ان تمام ہدایات پر عمل کرنا چاہیے تھا جو میں نے شہریوں کو دیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے صرف وزیراعظم کو جرمانہ کیا ہے اور انکے اہل خانہ اور ڈھابے کو جرمانہ نہیں کیا گیا، جس پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اب تک ناروے میں 1 لاکھ 10 ہزار کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے، جبکہ وائرس سے 700 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ 53 لاکھ آبادی والے ملک میں سخت اور مکمل تالہ بندی جاری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 − 1 =

Contact Us