نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور
جرمنی کے رکن پارلیمنٹ کلاؤس ارنسٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کیونکہ امریکہ نارڈسٹریم لائن پر پابندیاں لگا رہا ہے لہٰذا جرمنی کو بھی امریکی گیس کی درآمد پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے۔
جرمنی کے سیاستدان کا مزید کہنا ہے کہ روسی گیس جرمنی کے لیے ناگزیر ہے، اور منصوبے کے خلاف امریکی رویہ ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کی تاحال پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔
امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ صرف اپنے معاشی فائد کے لیے اپنی کمپنیوں کے مفاد کو دنیا پر تھوپے، یہاں تک کہ اپنے اتحادیوں پر بھی مرضی کو لاگو کرے، جیسے کہ وہ اس کے غلام ہوں۔ پارلیمنٹ کی معاشی کمیٹی کے سربراہ نے حکومت کو کہا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خاجہ طلب کر کے ملکی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔
امریکہ میں انتظامیہ کے بدلنے کے پیش نظر کلاؤس ارنسٹ کا کہنا تھا کہ نئی امریکی قیاد...