Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور

جرمنی کے رکن پارلیمنٹ کلاؤس ارنسٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کیونکہ امریکہ نارڈسٹریم لائن پر پابندیاں لگا رہا ہے لہٰذا جرمنی کو بھی امریکی گیس کی درآمد پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے۔

جرمنی کے سیاستدان کا مزید کہنا ہے کہ روسی گیس جرمنی کے لیے ناگزیر ہے، اور منصوبے کے خلاف امریکی رویہ ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کی تاحال پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔

امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ صرف اپنے معاشی فائد کے لیے اپنی کمپنیوں کے مفاد کو دنیا پر تھوپے، یہاں تک کہ اپنے  اتحادیوں پر بھی مرضی کو لاگو کرے، جیسے کہ وہ اس کے غلام ہوں۔ پارلیمنٹ کی معاشی کمیٹی کے سربراہ نے حکومت کو کہا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خاجہ طلب کر کے ملکی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔

امریکہ میں انتظامیہ کے بدلنے کے پیش نظر کلاؤس ارنسٹ کا کہنا تھا کہ نئی امریکی قیادت معاشی میدان میں بڑے فیصلے کر سکتی ہے، جرمنی کو بھی ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانا چاہیے۔

یاد رہے کہ جرمنی کی سیاسی قیادت گزشتہ چار سالوں میں بھی امریکی سیاسی و معاشی پالیسیوں کے باعث کافی پریشان رہی ہے۔ حالیہ بیان بھی جرمنی اور روس کے مابین گیس منصوبے کی لائن پر کام کرنے والی کمپنیوں پرلگائی گئی تازہ پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب نئی قیادت نے بھی تاحال روسی گیس کے منصوبے پر اپنی پالیسی واضح نہیں کی ہے۔ تاہم ماضی میں صدر بائیڈن بھی منصوبے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen − nine =

Contact Us