مالی بدعنوانی کا الزام: سابق ملائیشی وزیراعظم سزا کے دہانے پر، اپیل کا عندیا دے دیا
دنیا بھرمیں مغربی اجارہ داری سے نکلنے اور چین کے ساتھ نیا ایشیائی اتحاد بنانے کی پاداش میں متعدد مشرقی ممالک میں سیاسی قیادت کی تبدیلیوں اور چین کے ساتھ اتحاد بنانے کے جرم کی سزا کا سلسلہ جاری ہیں۔ پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق، جنہوں نے چین کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں اور علاقائی تجارت پر کام کیا تھا، کو لاکھوں ڈالر کی بدعنوانی کے مقدمات میں سزا سنائیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
نجیب رزاق پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے عالمی جال کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔ سابق ملائیشی وزیراعظم کو ان کے اپنے بنائے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے انویسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں خردبرد کے جرم میں سزا سنائی جائے گی۔ 2009 میں قائم کیے گئے سرمایہ کاری کے منصوبے کا مقصد اقتصادی اور معاشی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے ملائیشیا کی حکومت کو سرمایہ مہیا کرنا تھا۔ تاہم اب اپنے اس...