نیدرلینڈ کے وزیراعظم کے اغواء کی مبینہ سازش: الزام مراکشی مافیا پر، وزیراعظم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، حزب اختلاف کی حکومتی کارکردگی پر سخت تنقید
نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک رتے کے اغواء کی مبینہ سازش کے شبہے میں انکی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ملکی حساس اداروں نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس کچھ مشکوک افراد کو دیکھا ہے جن کا تعلق یورپ میں مقیم مراکشی مافیا سے بتایا جا رہا ہے۔
نیدرلینڈ کے بڑے اخبار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حساس اداروں کو جو علامات ملی ہیں وہ مراکشی مافیا کے اغواء یا کسی اہم شخصیت کو قتل کرنے سے پہلے کے خصوصی متحرکات ہیں۔ اخبار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایسی ہی حرکات 2019 میں ایڈووکیٹ ڈیرک ویئرسیم کی رہائش کے باہر بھی دیکھی گئی تھیں، جو مراکشی مافیا کے سربراہ کے خلافگواہ کی عدالت میں وکالت کر رہا تھا، جبکہ 2021 میں جرائم کے معروف مخبر پیٹر ڈی ویرائس کے قتل سے قبل بھی ایسی ہی خصوصی جاسوسی اور نشاندہی کی علامات کو دیکھا گیا تھا۔
ملکی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیدرلینڈ کے وزیراعظم کی سکیور...