نیوزی لینڈ میں بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو زہریلے ٹیکے سے اپنی زندگی ختم کرنے کی اجازت دے دی گئی
نیوزی لینڈ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مریضوں کو زہر کا ٹیکہ لگوا کا مرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، فیصلہ عوامی رائے دہی کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد نومبر 2021 سے شروع ہو جائے گا۔
قانون کے تحت ایسے مریض جن کے بچنے کی امید کم ہو، انہیں ڈاکٹر کے مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل زہر کا ٹیکہ لگوا کر زندگی کو ختم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، وقت کو مقرر کرنے کے لیے دو ڈاکٹروں کے خصوصی گروہ سے اجازت لی جائے گی۔
اکتوبر کی 17 کو ہونے والے عوامی ووٹ میں 65 اعشاریہ 2 فیصد عوام نے زہر سے زندگی کو ختم کرنے کے اختیار والے قانون کی توثیق کی ہے۔ قانون کے خلاف 33 اعشاریہ 8 فیصد شہریوں نے ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری نتائج کا اعلان نومبر کی 6 تاریخ کو کیا جائے گا، کیونکہ ابھی پانچ لاکھ سے زائد خصوصی بیلٹ کا کھلنا باقی ہے، جن میں سے زی...