سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا: آئندہ ہفتے اسمبلی میں بحث متوقع
سویڈن نے مستقبل قریب میں نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا دے دیا ہے، سویڈن کی ڈیموکریٹ جماعت نے عسکری اتحاد میں شمولیت کی پرانی مزاحمت کو ختم کردیا ہے، جس کے باعث شمال یورپی ریاست کے اتحاد میں شامل ہونے کا رستہ ہموار ہو گیا ہے۔
ڈیموکریٹ جماعت کا کہنا ہے کہ ان کی نیٹو کے بارے میں رائے میں فرق نہیں آیا لیکن خطے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اتحاد میں شمولیت ناگریز بن گئی ہے۔ سویڈن آئندہ ہفتے اسمبلی میں نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے بحث کرے گا۔
جماعت کے قائد کیمی ایکیسن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فن لینڈ کے ساتھ دفاعی اتحاد کا سوچ رہے تھے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی عملی صورت اختیار کی جائے۔
واضح رہے کہ اگرچہ سویڈن نیٹو کا باقائدہ رکن نہیں ہے لیکن یہ مغربی عسکری اتحاد کے ساتھ اکثر تعاون کرتا ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ نے 2018 میں سکینیڈیوین عسک...