نیٹو نے یوکرین تنازعہ کے حل کے حوالے سے چینی 12 نکاتی منصوبہ مسترد کر دیا
نیٹو ممالک نے یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے پیش کردی چینی منصوبے کو بلاواسطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ نیٹو سیکرٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے منصوبے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین ایک قابل بھروسہ ملک نہیں ہے، اس کی معتربریت مشکوک ہے، اس لیے اسے ایسے منصوبے پیش کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
اپنے بیان کی وضاحت میں مغربی اتحاد کا کہنا تھا کہ چین اس لیے قابل بھروسہ نہیں کیونکہ اس نے یوکرین پہ حملے کی مذمت نہیں کی، اور چین دراصل ایک غیر جانبدار ملک نہیں، بلکہ چینی اتحادی ہے۔
یورپی کمیشن کے صدر، اورسولا لیین، نے بھی ملتے جلتے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی منصوبہ خیالی باتوں کے سوا کچھ نہیں، اس حوالے سے عملی طو پر کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ خاتون عہدے دار نے بھی چین پر روسی طرفداری کا الزام لگایا۔
یاد رہے کہ چین بڑے ممالک میں سے واحد ہے جس نے جنگ میں کسی بھی ملک کو نہ تو ہتھیار بیچے اور نہ ہی م...