معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے صدر ٹرمپ پر نیٹو اتحاد کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھڑتی ہوئی تنقید کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تنقید کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ معاملہ محض اتنا ہے کہ اتحادی بڑھنے پر سرحدیں پھیل جاتی ہیں، نیٹو اتحاد میں نئے ممالک شامل ہوئے ہیں، روس کو اس کی موجودہ سرحد پر روکنا ہماری اجتماعی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
پینٹاگون سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جرمنی میں مقیم ایک تہائی امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق میں روس کی سرحد کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، تاکہ روسی اثر و رسوخ کو اسکی سرحدوں پر ہی روکا جا سکے۔
ٹرمپ انتظامیہ کو جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر امریکہ اور یورپ کی سیاسی و عسکری اشرافیہ خصوصاً لبرل طبقے کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی اقدام سے نیٹو اتحاد کمزور ہو گا۔ تاہم پہلی ب...