Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے صدر ٹرمپ پر نیٹو اتحاد کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھڑتی ہوئی تنقید کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تنقید کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ معاملہ محض اتنا ہے کہ اتحادی بڑھنے پر سرحدیں پھیل جاتی ہیں، نیٹو اتحاد میں نئے ممالک شامل ہوئے ہیں، روس کو اس کی موجودہ سرحد پر روکنا ہماری اجتماعی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

پینٹاگون سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جرمنی میں مقیم ایک تہائی امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق میں روس کی سرحد کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، تاکہ روسی اثر و رسوخ کو اسکی سرحدوں پر ہی روکا جا سکے۔

ٹرمپ انتظامیہ کو جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر امریکہ اور یورپ کی سیاسی و عسکری اشرافیہ خصوصاً لبرل طبقے کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی اقدام سے نیٹو اتحاد کمزور ہو گا۔ تاہم پہلی بار ناقدین کو جواب دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے دفاعی امور کے ذمہ دار مارک ایسپر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر ہونے والی تنقید کی توثیق نہیں کی جاسکتی۔ امریکہ کا ارداہ جرمنی سے افواج کو مشرق کی جانب پولینڈ، رومانیہ اور بالٹک ریاستوں یعنی اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا میں منتقل کرنا ہے۔

گفتگو میں انہوں نے نیٹو اتحادیوں خصوصاً جرمنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو اتحاد کو حقیقت میں یورپی ممالک کمزور کر رہے ہیں۔ یورپی ممالک دفاع میں اپنا مالی حصہ نہیں ڈال رہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی مین اب بھی سب سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں۔ تاہم اسکی جانب سے مالی معاونت اتنی نہیں جتنی ہونی چاہیے۔

امریکی ذمہ دار نے دباؤ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی افواج اجتماعی ذمہ داری ہوتی ہیں، تمام اتحادیوں کو اپنے حقوق منصفانہ طور پر ادا کرنے چاہیے۔

ایسپر مالی معاملات پر یورپ پر دباؤ بڑھانے کے حوالے سے اپنی ایک حالیہ تقریر پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یورپی ممالک براعظم میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنا منصفانہ حق ادا نہیں کرتا تو اس سے یورپ میں بے امنی پھیلانے والوں کو مدد ملے گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × three =

Contact Us