امریکہ: ریاست وسکونسن کے مخصوص انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے ریاست وسکونسن کے بعض حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے اور اس کے لیے مقررہ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر صرف 20 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دیے گئے حلقوں میں کل 8 لاکھ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
https://twitter.com/WI_Elections/status/1329091035792695296?s=20
پوری ریاست میں دوبارہ گنتی کے لیے امیدوار کو 80 لاکھ ڈالر کی بڑی جمع کروانا پڑتے، یہی وجہ تھی کہ صرف مخصوص حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ہے، آج اعتراضات کے خلاف درخواست جمع کروانے کا آخری روز تھا۔
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتظامیہ کی جانب سے درخواست میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں کہ ریاست میں بائیڈن کی فتح کے پیچھے ووٹ نہ ڈالنے والے افر...