ویتنام سے انخلاء کابل کی نسبت بہت بہتر تھا، کابل میں ناکامی کی وجہ نسبتاً بڑی بیوروکریسی اور بدعنوانی ہے: ویتنام اور کمبوڈیا جنگوں میں کام کرنے والے امریکی صحافی جم لاؤری کا تجزیہ
امریکی صحافی جم لاؤری نے افغانستان سے امریکی انخلاء میں سامنے آنے والی بے قائدگیوں پر کہا ہے اب چاہے کچھ بھی ہو جائے امریکہ تمام معاون افغانوں کو افغانستان سے نہیں نکالے گا۔ ویتنام جنگ میں نمائندے کے طور پر کام کرنے والے امریکی صحافی نے کابل سے انخلاء کو سائیگون سے مشابہت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ کمبوڈیا اور ویت نام سے بھی زیادہ بری شکت ہے، جہاں دشمن افواج شہر میں داخل ہو چکی ہیں لیکن امریکی تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔ جم لاؤری کا کہنا تھا کہ افغانستان امریکہ کے ناکام عسکری ابواب میں ایک بڑا اضافہ ہے۔
ہنگامی انخلاء پر جم لاؤری کا کہنا تھا کہ صورتحال سے لگتا ہے کہ امریکہ ان افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو قسمت کے رحم و کرم پر چھوڑ کر نکل جائے گا جنہوں نے 20 سال امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔ جم لاؤری کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تمام ناکام جنگوں میں بھرپور مماثلت پائی جاتی ہے لیکن 20 سالہ جنگ ہارنہ آسا...