سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے: سینٹ میں قراردا 2/3 اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، صدر ٹرمپ کہتے ہیں کھیل تو ابھی شروع ہوا ہے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے ہیں۔ سینٹ میں ڈیموکریٹ جماعت کی جانب سے پیش کردہ مواخذے کی قرارداد دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، قرارداد کے حق میں 57 جبکہ مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے، یوں قرارداد 10 ووٹوں سے ناکام ہوئی ہے۔
https://twitter.com/W7VOA/status/1360693083097075713?s=20
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل ہر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسایا تھا، جس سے دنیا بھرمیں امریکہ کی جگ ہنسائی ہوئی۔
اگرچہ قرارداد ناکام رہی تاہم مجموعی طور پر صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، سینٹ میں ووٹنگ کے دوران مزید دو ریپبلک ارکان نے صدر کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔ یوں مجموعی طور پر سینٹ سے 7 ریپبلک ارکان نے اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف ووٹ دیا۔
صدر ٹرمپ بھی خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے سازش قرار دیتے ہیں۔ صدر نے اپنے جواب میں...