ٹویٹر کو نائیجیریا میں دوبارہ بحالی کیلئے مقامی ابلاغی اداروں کی طرح لائسنس لینا ہو گا، اندراج کروانا ہو گا: افریقی ملک کا امریکی سماجی میڈیا کمپنی کو دو ٹوک جواب، صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی پر ستائش کا بیان
نائیجیریا نے ٹویٹر پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے ویب سائٹ کو ایک مقامی کمپنی کے طور پر اندراج کروانے کی شرط عائد کردی ہے۔جس کے لیے امریکی ویب سائٹ کو اب نائیجیریا میں باقائدہ لائسنس حاصل کرنا ہو گا، اور کمپنی مکمل طور پر مقامی قوانین کی پابند ہو جائےگی۔
واضح رہے کہ نائیجیریا نے کچھ دن قبل ٹویٹر پر صدر محمدبخاری کی ٹویٹ تلف کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ کمپنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح صدر بخاری پر بھی تشدد کو ابھارنے کا الزام لگایا تھا۔ صدر بخاری نے ملک میں انتشار پھیلانے اور علیحدگی کی تحریک چلانے والوں کو للکارتے ہوئے سزا دینے کی دھمکی دی تھی، جس پر سماجی میڈیا ویب سائٹ نے صدر کی ٹویٹ تلف کردی تھی۔ ایک ریاستی عہدے دار کی آواز بندی کرنے پر صدر بخاری نے ویب سائٹ پر ملک میں پابندی لگا دی اور اب کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں کے صدر سے ملاقات میں ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی گزارش پر ...