ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش
ہندوستان کے خلائی تحقیق کے مرکز نے ایک مقامی کمپنی میپ مائی انڈیا کے ساتھ ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں ڈیجیٹل صارفین کو گوگل نقشے کے بجائے اپنے بنائے رہنما نقشے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ہندوستان نے وٹس ایپ اور ٹویٹر کی متبادل ویب سائٹ "کو" اور "سندیس" بھی متعارف کروا دی ہیں۔
بروز جمعہ گوگل کے متبادل نقشے کی سہولت کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اگرچہ اسکی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم ہندوستانی خلائی تحقیق کے مرکز کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ میپ مائی انڈیا کے مالک نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا بنایا سہولت کار نقشہ گوگل کی نسبت زیادہ تفصیلی اور بہتر ہو گا اور اس کے علاوہ اس سے صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ روہن ورما کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کی سہولیات استعمال...