
پانی: جادوئی دوا
درمیانی عمر کی گھبرائی ہوئی خاتون ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آئیں"ڈاکٹر صاحب امی کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے" لڑکے نے بتایا"کوئی پریشانی کی بات نہیں _ آپ آرام سے اس کرسی بیٹھ جائیں" عورت بیٹھ گئی "اوہو بھئی میں نے آرام سے کہا ہے اتنا اکڑ کر بیٹھنے کو نہیں کہا _ ٹیک لگا کر ایزی موڈ میں بیٹھیں"ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کیا"کوئی مسلہ نہیں ابھی ٹھیک ہو جاتا ہے، آج کیا کیا کھایا""ناشتے میں دودھ سلائس اور چائے دوپہر مکس سبزی اور روٹی رات کا کھانا ابھی نہیں کھایا"ڈاکٹر نے کچھ باتیں اور پوچھیں اور لڑکے سے کہا کہ سامنے سٹور سے پانی کی ایک بوتل لے آؤ۔ لڑکا پانی لے آیا تو ڈاکٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ سامنے کرسی پر بالکل ایزی موڈ میں بیٹھ جائیں اور گھونٹ گھونٹ کر کے یہ پانی پئیں، پوری بوتل ختم کرنی ہے۔اس دوران ڈاکٹر نے بال بچوں اور شوہر کے کام کاج کے بارے میں پوچھا ایک دو لطیفے سنائے اور ایک مریض چی...