Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پانی: جادوئی دوا

درمیانی عمر کی گھبرائی ہوئی خاتون ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آئیں
“ڈاکٹر صاحب امی کا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے” لڑکے نے بتایا
“کوئی پریشانی کی بات نہیں _ آپ آرام سے اس کرسی بیٹھ جائیں” عورت بیٹھ گئی “اوہو بھئی میں نے آرام سے کہا ہے اتنا اکڑ کر بیٹھنے کو نہیں کہا _ ٹیک لگا کر ایزی موڈ میں بیٹھیں”
ڈاکٹر نے بلڈ پریشر چیک کیا
“کوئی مسلہ نہیں ابھی ٹھیک ہو جاتا ہے، آج کیا کیا کھایا”
“ناشتے میں دودھ سلائس اور چائے دوپہر مکس سبزی اور روٹی رات کا کھانا ابھی نہیں کھایا”
ڈاکٹر نے کچھ باتیں اور پوچھیں اور لڑکے سے کہا کہ سامنے سٹور سے پانی کی ایک بوتل لے آؤ۔ لڑکا پانی لے آیا تو ڈاکٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ سامنے کرسی پر بالکل ایزی موڈ میں بیٹھ جائیں اور گھونٹ گھونٹ کر کے یہ پانی پئیں، پوری بوتل ختم کرنی ہے۔
اس دوران ڈاکٹر نے بال بچوں اور شوہر کے کام کاج کے بارے میں پوچھا ایک دو لطیفے سنائے اور ایک مریض چیک کیا۔ پانی کی بوتل ختم ہو گئی تو ڈاکٹر نے دوبار بلڈ پریشر چیک کیا
“آپ کا بلڈ پریشر بالکل نارمل ہو گیا ہے _ اب گھر جا کر کھانا کھائیں اور سکون سے سو جائیں”
“ڈاکٹر صاحب آپ نے میڈیسن تو دی نہیں”
“آپ کو جادو اثر دوا دے تو دی ہے اور ترکیب استعمال بھی بتا دی ہے _ اگر  سمجھ نہیں آئی تو پھر سن لیں _ آپ کو بلڈ پریشر کا مرض نہیں _ چھوٹے موٹے مسائل زندگی کا حصّہ ہیں اور یہ ساری زندگی ساتھ چلیں گے _ ہر چھوٹی چھوٹی بات کی ٹینشن لینے سے مسلہ تو حل نہیں ہوتا البتہ طبیعت ضرور خراب ہو جاتی ہے __ اگر دوبارہ یہی کیفیت ہو تو سارے کام کاج اور مسائل بھول کر تھوڑی دیر کے لئے پانی کا گلاس لے کر ایزی موڈ میں بیٹھ کر یہی عمل دہرا لیا کریں”۔

ڈاکٹر شاہد رضا
دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 15 =

Contact Us