
پاکستان کی دعوت پر روس، امریکہ، چین، سعودی عرب اور ترکی سمیت 45 ممالک کی بحریہ امن-2021 مشقوں میں شمولیت کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں
روسی بحری جہاز اور فوجی اہلکار بھی پاکستان کی امن-2021 بحری مشقوں میں شمولیت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی عسکری مشقوں میں چین اور متعدد نیٹو ممالک سمیت مجموعی طور پر 45 ممالک شریک ہیں۔
روس کے دو بحری جہاز کراچی پہنچے جہاں بحریہ کے اعلیٰ عہدے داروں اور روسی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=TQJj0T_u8ak
روسی بحریہ نے بحراسود سے اپنے فوجی مشق میں حصے کے لیے بھیجے ہیں، جن میں دو جہاز اور دیگر بحری ہتھیار بھی شامل ہیں۔
امن-2021 ایک بڑی مشق ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج حصہ لے رہی ہیں، اور اسکی سب سے انوکھی چیز اس میں غیر دوست ممالک کی شمولیت بھی ہے۔
مشقوں کے آغاز پر ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ امن-2021 مشقوں کا مقصد ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ جس میں اگر نیٹو اتحادی ترکی اور امریکہ شامل ہیں تو روس بھی اسکا حصہ ہے، چ...