ہندوستان کا روس کو دھوکہ، روسی صدر پوتن کی پاکستان کو بڑی پیشکش: وزیر خارجہ سرگئی نے دورہ پاکستان میں اہم پیغام پہنچایا، ذرائع
پاکستان راہداری میں دلچسپی رکھتا ہے یا اسلحے میں یا اس کے علاوہ بھی کسی قسم کا تعاون چاہیے؟ روس تیار ہے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا دورہ پاکستان میں اعلیٰ حکام کو صدر پوتن کا پیغام
گزشتہ ہفتے نو سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے پاکستانی حکام اعلیٰ کو صدر ولادیمیر پوتن کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے، پاکستان کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے، روس اس کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی میڈیا میں ان خبروں کا دعویٰ ان اشخاص کے حوالے سے کیا جا رہا ہے جو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شریک تھے۔ خبر دینے والے صحافی نے پاکستانی انتظامیہ کے حوالے سے نام عیاں نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا ہے کہ پاکستان پیشکش کو دستخط شدہ کورے چیک کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے گیس پائپ لائن، راہدا...