پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کا حاصل کیا؟
حکومتِ پاکستان نے گذشتہ دنوں پاکستان کا نیا ’سیاسی نقشہ‘ جاری کیا ہے۔ جس پر مقامی سطح پر نئی بحث کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور عالمی سطح پر بھی ایک بحث شروع ہو گئی ہے۔
سیاسی نقشے پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو پاکستان کا علاقہ دکھایا گیا ہے اور اس پر یہ تحریر درج ہے کہ ’یہ متنازع علاقہ ہے جس پر انڈیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔‘
اس تحریر کے ساتھ ہی یہ بھی درج ہے کہ ’اس (مسئلے) کا تصفیہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سفارشات کی روشنی‘ میں ہونا ہے۔
اس نقشے میں گلگت بلتستان کو بھی واضح طور ہر پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
ایک اور علاقہ جس کی تقسیم پر کئی دہائیوں سے تنازع چل رہا ہے وہ سر کریک ہے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ اور انڈیا کی ریاست گجرات کے درمیان بہتی یہ ایک ایسی کھاڑی ہے جو بحیرہ عرب میں گرتی ہے۔
تقسیم کے بعد ہی سے مسئلہ یہ چلا آ رہا ہے کہ اس کھاڑی کی کتنی حدود ک...