پاکستانی فوجی افسران کو حاصل مراعات اور اسکی تاریخ
آج کل پاکستانی سماجی ذرائع ابلاغ خصوصاً ٹویٹر پر ریاستی عسکری ادارے خصوصاً اعلیٰ افسران کے خلاف دوبارہ ایک مہم جاری ہے۔ جس میں ادارے کے افسران کو دوران ملازمت اور بعد ازملازمت ملنے والی مراعات اور ان کا پرتعش رہن سہن زیر بحث ہے۔ بظاہر اس کے پیچھے وہ گروہ یا فکر کارفرما ہے جو عسکری ادارے کی جانب سے ملک کی سیاسی اور سماجی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کی شدید ناقد ہے، اور اسے بظاہر مغربی جمہوری نظریے کی طرز پر ایک ادارہ دیکھنا چاہتی ہے۔
حالیہ مہم کا آغاز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم باجوہ کے اثاثوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ڈی ایچ اور ملک میں دیگر مقامات پر کمرشل پلاٹوں، کئی ایکڑ زرعی زمین، گھر اور گاڑی جیسی تفصیلات سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی۔ جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران کو ملنے والی مراعات کا جائزہ لیا جائے۔ جس میں گفتگو کا بیانیہ یہ ہے کہ فوجی ...