پلوشہ خان عمران خان پر برس پڑیں: بھارت پر نوازشات کے الزامات
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خاموشی سے بھارت کیلئے تجارت کا راستہ کھول دیا ہے، پالیمنٹ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم عمران نیازی سے پوچھتے ہیں کہ کس کے حکم پر بھارت کو نوازا جارہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے یہ حکومت ڈرامہ رچائے گی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے سوالات کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، ذلفی بخاری اشتہاری ہے جو امریکہ میں پاکستان کے بڑے اثاثے روز ویلٹ ہوٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہے، یہ تمام وزراء بنارسی ٹھگ ہیں جو عوام کولوٹتے ہیں اور ان کومار بھی رہے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ کلبوشن کا نام یہ حکومت کیوں نہیں لیتی، اس حکومت نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا۔
پلوشہ خان نے کہا کہ احسان اللہ احسان کی بلاول بھٹوزرداری کو دھکمی براہ راست عمران خان سے منسلک ہے، احسان...